کیا آپ جانتے ہیں کہ مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟

‎ کیا آپ جانتے ہیں کہ
مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟
وہ بچے بڑے ہو کر ماں کیساتھ کیا عبرتناک کام کرتے ہیں ؟
ایمان افروز تحریر
‎ ایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی )اپنے بچوں کے باپ( کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے، تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔
قرآن مجید کی ایک سورت ہے” العنکبوت” —- عنکبوت کو اردو میں “مکڑی ” کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ سب سے بودا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے قرآن کامعجزہ دیکھیں،ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ)انسان( علم رکھتے۔”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھرکی معنی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔
سورت کی ابتدا یوں ہے :
” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا”
اور فرمایا
“لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں ۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔”
ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتاہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر اللہ مدد کرےتو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے..!!

Comments

Popular posts from this blog

ایک شخص کے ہاں صرف بیٹیاں تھیں، اور ہر مرتبہ اس کو امید ہوتی کہ اب تو بیٹا پیدا ہوگا۔مگر ہر بار بیٹی ہی پیدا ہوتی

خاوند سارے دن کے کام سے تھکا ہارا گھر واپس لوٹا تو کیا دیکھتا ہے کہ اُس کے تینوںبچے گھر کے سامنے کل رات کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ہی مٹی میں لت پت کھیل رہے ہیں،